اٹک، ڈی پی او، ڈی سی کی محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر کی امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات

منگل 20 اگست 2019 19:14

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی ضلع بھر کی امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ڈی پی او اٹک نے امن کمیٹی کے ممبران کو محرم الحرام کے حوالے سے پولیس کی طرف سے کیئے گئے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈی پی اواٹک اور امن کمیٹی کے ممبران کے درمیان محرم الحرام میں جلسے جلوس کی سیکیورٹی، روٹس کے تعین، لائسنس، ٹائمنگ اور انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی اور تمام علماء کرام نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ محرم الحرم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی فرقہ واریت کے واقعہ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی کیونکہ باہمی مذہبی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے احترام سے ہی معاشرے میں امن کا قیام ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس کے لیئے تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام قابل احترام ہیں اور ان سب کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا پولیس نہ صرف اپنی ڈیوٹی کا حصہ بلکہ اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے۔ محرم الحرام میں ضلع پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔محرم الحرام سے پہلے بھی اور محرم الحرام کے دوران بھی پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے اور مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں