اٹک میں یکجہتی کشمیر و پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

جمعرات 22 اگست 2019 19:15

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ایجوکیشن آفس سے کچہری روڈ تک ایپکا اٹک یکجہتی کشمیر و پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی،جس میں کافی تعداد میں سرکاری ملازمین و افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکأ نے بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ سفاکانہ رویہ کو دہشتگردی قرار دیا۔پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا گیا۔ڈسٹرکٹ چئیرمین ایپکا نوید احمد خان نے کہا کہ جہاد کا فتویٰ دینے والے مفتی کہاں ہیں جہاد فرض ہوچکا،ہماری افواج کے پاس دہشتگرد مودی اور اسکی کابینہ کیلیے بہترین ویکسین موجود ھے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں