اٹک،تیز رفتار کار روڈ کنارے کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرائی، میاں بیوی موقع پر جاں بحق، چارافراد شدید زخمی

جمعرات 22 اگست 2019 19:15

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) اٹک کی تحصیل جنڈ پنڈیگھیب ملہوالی روڈ نزد کھڑپہ آئل فیلڈ کے قریب خطرناک حادثہ، تیز رفتار کار روڈ کنارے کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ۔اطلاع ملنے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال پنڈیگھیب منتقل کر دیا․ تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈ پنڈیگھیب ملہوالی روڈ نزد کھڑپہ آئل فیلڈ کے قریب خطرناک حادثے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ حماد الحسن ولد ملک عزیز الحسن اور 25 سالہ آمنہ زوجہ حمادالحسن شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 60 سالہ ملک عزیز الحسن ولد ملک عباس خان، 60 سالہ سلطانہ زوجہ ملک عزیز الحسن، ڈھائی سالہ حسن ولد حمادالحسن اور 27 سالہ عاصمہ ولد اصغر اعوان شامل ہیں۔تمام زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔سہولیات کے فقدان کے باعث تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی منتقل کیا گیا بدقسمت خاندان اسلام آباد سے اپنے گاؤں تراب جا رہا تھا․ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار کی چھت ہی اڑ گئی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں