بٹیر کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اٹک

جمعہ 23 اگست 2019 18:38

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) بٹیر کا غیر قانونی شکار بند ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اٹک کے مطابق ٹیپ ریکارڈ یا کسی اور ڈیوائس سے بلارا لگا کر بٹیر کا شکار کرنا جرم ہے یہ دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے کسی بھی پرندے کو دھوکہ دے کر شکار کرنے پر پابندی ہے ایسے شکار کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا سیزن میں زندہ بلارا سے شکار کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرراجہ منظور احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ اکثر شکاری ٹیپ ریکارڈ اور مختلف ڈیوائس لگا کربٹیر کا شکار کرتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے ایسے شکاریوں کو 10 ہزار روپے سے 15ہزار روپے جرمانہ اور شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا، وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق بٹیر کا شکار 15اگست سے 15اپریل تک زندہ بلارا سے کیا جا سکتا ہے آئندہ بلارا کا لائسنس زندہ بلارا کی تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں