اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 02ملزمان گرفتار

جمعہ 23 اگست 2019 18:38

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 02ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ کے ایس آئی احمد نواز نے تفتیش مقدمہ نمبر 180 مورخہ 29.07.19 بجرم 302 ت پ تھانہ جنڈ میں ملزم خورشید احمد ولد بشیر احمد ساکن جنڈ سے دوران انٹیروگیشن ملز م کے انکشاف پرپسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ جنڈ کے ایس آئی محمد سعید نے ایک شخص لیاقت ولد محمد درویش ساکن جنڈسے رائفل 222معہ متعدد روندبرآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں