تھانہ فتح جنگ کی حدود میں قتل کی واردات،بیوی نے آشنا سے معاونت کر کے شوہر کو قتل کروا دیا

ہفتہ 24 اگست 2019 17:22

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) تھانہ فتح جنگ کی حدود میں قتل کی واردات،بیوی نے آشنا سے معاونت کر کے شوہر کو قتل کروا دیا ملزم مقتول کی اہلیہ سے تعلقات برقرار رکھنے کیلئے اس کے شوہر کو راستے سے ہٹانا چاہتا تھا مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ کی آبادی کالج موڑ کے رہائشی طاہر محمود ولد محمد بشیر نے بیان دیا کہ اس کے بھائی زارق محمود نے پسند کی شادی کر رکھی تھی اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے زارق محمود نشے کا عادی تھا اور کوئی کام کاج نہ کرتا تھا پانچ چھ ماہ قبل اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ مسمی احمد خان ولد جہان خان سکنہ جہاز گرائونڈ کی حویلی میں رہ رہا تھا اسی دوران احمد خان کے بیٹے ثاقب محمود نے میرے بھائی کی اہلیہ مسماة س سے تعلقات استوار کر لئے گزشتہ روز میرے بھائی زارق نے مجھے کہا کہ وہ رات کو گھر نہیں آئے گا لہذا رات کو اس کے گھر چلے جانا میں رات کو بھائی زارق محمود کے گھرسونے کیلئے چلا گیا رات گیارہ بجے کے لگ بھگ زارق بھی واپس گھر آگیا اور صحن میں سو گیا کچھ دیر بعد میں گیٹ کی آواز پر صحن میں نکلا دیکھا تو ثاقب محمود میرے بھائی کی چارپائی کے پاس کھڑے ہو کر میرے بھائی پر سیدھا فائر کیا جو اس کے سر پر لگا اسی اثنا ء میں میری بھابی واش روم سے نکل کر آگئی میں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزم ثاقب نے میرے بھائی کو قتل جبکہ اس کی بیوی مسماة س نے ملزم کو سہولت فراہم کی دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے پولیس تھانہ فتح جنگ نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں