فتح جنگ ، پولیس نے افغانی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا

ہفتہ 24 اگست 2019 17:22

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) پولیس نے افغانی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی سرفراز احمد نے دوران گشت پڑتال ایک شخص کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے پسٹل تیس بور اور متعدد رائوند برآمد ہوئے ملزم کی شناخت لعل جان ولد میر افغان سکنہ بگرام حال مقیم ارباب روڈ پشاور ہوئی ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ در ج کر کے ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں