ڈی ایس پی صدر سرکل کا اٹک کے منی چینجرز آفسز کا دورہ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:13

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ فیاض الحق کا اٹک کے منی چینجرز آفسز کا اچانک دورہ،سیکیورٹی اور دیگر صورتِ حال کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ راجگان منی چینجر اور ویسٹرن یونین منی چینجر سمیت شہر بھر میں قائم منی چینجرز آفسز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی کے حوالے سے صورتِ حال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کیمروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا، وہاں کام کرنے والے ملازمین کے کوائف چیک کیے۔ ڈی ایس پی نے آفس مالکان سے ملازمین کی عمر، تعلیم، تجربے اور دیگر معلومات طلب کیں اور انہیں خصوصی ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی اور لین دین کی رقوم کی ترسیل کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل نے منی چینجرز آفسز مالکان کوملاقات کے لیے اپنے دفتر بھی طلب کیا، تا کہ انہیں اس سلسلے میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں