اٹک، محکمہ بہبود آبادی کی رابطہ کمیٹی کے اجلاسکا انعقاد

جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:15

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) محکمہ بہبود آبادی کی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) اٹک ضیغم نواز چوہدری نے صدار ت کی ۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ظفر اقبال رحمانی نے محکمہ کی رابطہ کمیٹی کے متعلق شر کاء کو بر یفنگ دی۔

(جاری ہے)

بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے محکمہ بھر پور آگاہی مہم چلا رہا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ملک میں آبادی کے اضافے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔اس وقت پاکستان کی آبادی22 کروڑ ہے اور اس آبادی کے تناسب سے ریاست کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ضرورت اس ا مر کی ہے کہ عوام آبادی میں اس خطر ناک اضافے کو روکنے کے لیے حکومت کا سا تھ دیں تاکہ ملکی معیشت اور معاشرہ مستحکم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں