اٹک،میجر طاہر صادق روڈ کے قریب حادثہ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:54

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) میجر طاہر صادق روڈ کے قریب حادثہ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی۔

(جاری ہے)

الغنی بورنگ اینڈ پراپرٹی ڈیلر کا مالک فضل مقصود اپنے موٹر سائیکل پر صوابی سے اٹک آ رہا تھا․ کہ میجر طاہر صادق روڈ سے ایک رکشہ جسے ڈرائیور ناصر خان ولد عارف خان قوم پٹھان سکنہ شین باغ انتہائی لاپرواہی اور غفلت سے چلا رہا تھا اچانک تیز رفتاری سے ہسپتال روڈ پر آ نکلا اور رفتار حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے فضؒ مقصود شدید زخمی ہو کر گر گیا․ ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر اسے ڈسٹرکٹ اسفندیار بخاری ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی ھالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے تا ہم اس کی ٹانگ میں شدید فریکچر ّآیا ہی․ پولیس نے رکشہ اپنی تحویل میں لے کرقانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہی․ عوامی سماجی حلقوں نے اس طرح کے لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف فوری ایکشن لینے اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ عوام کے جان و ما ل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں