والمیک سوامی کا جنم دن ہندو برادی مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:54

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) والمیک سوامی کا جنم دن ہندو برادی مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی، والمیکی مندر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب کی مقدس کتاب رامائن کے مصنف گرو والمیک سوامی کے جنم دن کی دو روزہ تقریبات والمیکی مندر اٹک میں منائی جائیں گی․ ان کی ولادت کی خوشی میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جبکہ ان کی پیدائش کے وقت جھنڈا بلند کیا جائے گا․ اتوار کو بھوگ لگانے کے بعد دن 12بجے پرشاد تقسیم کیا جائے گا․ پنڈت روپ لال نے بتایا کہ شری رم چندر کے آنے سے 10ہزار برس پہلے شری رام چندر جی کا ذکر رامائن میں لکھا گیا تھا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں