جنت کا راستہ اسی صورت ملے گا جب عشق مصطفی ہوگا آقا کی محبت کے بغیرانساننامکمل ہے،سجادہ نشین دربار عالیہ سالک آباد پیر گل بادشاہ سر کار

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:06

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) سجادہ نشین دربار عالیہ سالک آباد پیر گل بادشاہ سر کار نے کہا کہ جنت کا راستہ اسی صورت ملے گا جب عشق مصطفی ہوگا آقا کی محبت کے بغیرانساننامکمل ہے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھماو اور تفرقے میں نہ پڑو اولیا کرام نے برصغیرکو آقا کے عشق سے منور کر دیا یہ بات انھوں نے ساتواں سالانہ ختم پاک شریف پیربادشاہ سرکارکے موقع پر مریدین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی معروف نعت خواں سید انس ربیع اور ریحان حبیب سہروردی نے نعت شریف پیش کی پیر گل بادشاہ نے مزید کہا کہ صوفیا ں کرام وہ ہوتے ہیں جو کا ظاہر اور باطن پاک ہوبڑی گاڑیوں اور محلات میں رہنے والے صوفی نہیں ہوتے یہ کوئی دلیل نہیں ہے اپنے آپ کو دین کے قریب کرنے کیلئے صوفیاء کرام کی تاریخ کا مطالعہ ضروری ہے انھوں نے کہا کہآج ہم جو غوث اعظم کالنگر کھا رہے ہیں یہ سب اولیاء کرام کا فیض ہے علم اللہ کی عطا ہے فقیر وہ ہے جو زمین پر بیٹھا ہو اور اللہ اسکو اتنی قوت عطا فرما دے کہ وہ زمین پر بیٹھ کر عرش پر ہونے والے سارے معاملات کو دیکھ سکے آج کل کے فقیروں کو یہ معلوم نہیں کہ باہر کیا ہورہا ہے انھوں نے کہا کہ آقا کی پیروی کرتے ہوئے ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق ڈھالنا چاہیے ہمارے آستانہ کا پیغام یہ ہے کہ آقا سے عشق کرنا سیکھ جائو نماز پڑھیں اور قرآن پڑھیں اور قرآن سے فیض حاصل کریں بند ہ نماز پڑھ لے قرآن پڑھ لیں لیکن اس وقت تک کامل مسلمان نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی زندگیوں کو حضورؐکے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلاتا اللہ ہمیں اولیا ء کرام کے نقش قدم پر چلائے کثرت سے اللہ کا ذکر کیا کریں اپنے ایمان کو تازہ کرنے کیلئے کلمہ شریف کا ورد کیا کریں اس سے نہ صرف روح کو تسکین ملتی ہے بلکہ ایمان بھی تازہ ہو جاتا ہے پروگرام کے آخر میں مریدین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں