ناپ تول، پیمائش میں کمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ آفیسر رابعہ نسیم

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:17

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) انڈسٹریل پرائس ویٹ اینڈ میزرمنٹ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر رابعہ نسیم کی جانب سے مختلف پٹرول پمپوں کے دورے۔اٹک حضرو اور حسن ابدال کے 7پٹرول پمپس کی 14نوزل سیل کر دی گئیں، ناپ تول اور پیمائش میں کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر رابعہ نسیم کی جانب سے قیمتوں، ناپ تول کی کمی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف اٹک کی تین تحصیلوں میں کاروائی کی گئی ہے۔منسٹری آف انڈسٹری اور ڈی جی انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ستمبر اکتوبر کے دوران کی جانے والی کاروائیوں میں پیمائش میں کمی کرنے پر 7پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کی گئی اور ان کی نوزل کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پٹرول پمپس مالکان کو پمفلٹ بھی تقسیم کیے تاکہ وہ ان سے آگاہی حاصل کر لیں۔ رابعہ نسیم نے میڈیا کوبتایا کہ ان کی جانب سے 2ہزار 865کاروائیاں کی گئیں جن میں 463لوگوں کو جرمانہ کیا گیا،3افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا، 11لاکھ 35ہزار ایک سو روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کسی کو ناپ تول میں کمی اور ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، لہٰذا دکاندار اپنے پیمانے اور ناپ تول کو درست کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں،پرائس لسٹوں کو دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جانا چاہیے تاکہ گاہک ان میں درج ریٹ کا فراہم کردہ ریٹ سے موازنہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں