اٹک، مکان کی چھت گر نے سے تین بچیاں، ایک خاتون شدید زخمی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:17

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) کامرہ گاؤں میں مکان کی کچی چھت گر گئی تین بچیاں اور ایک خاتون شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کامرہ گاؤں امام بارگاہ کے قریب گھر کی کچی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین بچیاں اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔زخمیوں کو نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔حادثے میں خاتون اور ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں میں 60سالہ سید جان زوجہ بابر خان، 6سالہ زیبہ دختر غلام خان ، 4سالہ انیلہ ولد غلام خان اور 3سالہ تنزیلہ ولد غلام خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں