احساس پر وگرام ایک قابل تحسین اقدام ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پاکستان کے احساس پر وگرام کے تحت مستحقین میںبغیر سود کے چھوٹے قر ضوں کے چیک تقسیم کر نے کی ایک تقریب ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی تھے۔یہ تقریب اخوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔

تقریب کے چیف آرگنائزرسید مہتاب علی رضا تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہاکہ حکومت پاکستان کے احساس پر وگرام کے تحت اس تقریب میں 200 مستحقین میں چیک تقسیم کیے جارہے ہیں ،جن کی کل ما لیت76,70,000 ہے۔اس رقم سے یہ افراد اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت اپنا کر دار ادا کر رہی ہے اور اس کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیںجن میں احساس پر وگرام بھی ایک قابل تحسین اقدام ہے۔حال ہی میں موجودہ حکومت نے نوجوانوں کی بہتری کے لیے کامیاب نوجوان پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ اس رقم کے وصول ہونے کے بعد مالی طور پر غیر مستحکم افراد اپنا کاروبار شروع کر کے اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں