گڑیالہ ٹاؤن کے قریب کار بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی، ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) گڑیالہ ٹاؤن کے قریب تیزرفتاری کے باعث خطرناک حادثہ پیش آیا ، جس سے واپڈا کا ملازم 20سالہ کار ڈرائیور فرحت اللہ ولد نصیب موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڑیالہ ٹاؤن کے قریب کار بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں کار ڈرائیور فرحت اللہ ولد نصیب موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والا شخص بروٹھہ واپڈا کالونی کا رہائشی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں