اٹک کے طلباء کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس کی منظوری حاصل کر لی ہے، ملک امین اسلم

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:28

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اٹک کے طلباء و طالبات کے مستقبل کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس کی منظوری حاصل کر لی ہے جس سے اٹک اور اس کے گردونواح کے 15ہزار طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہوں گے ہائیر ایجوکیشن حاصل کر کے ہمارے طلباء و طالبات کو نوکری کے مواقع بھی فراہم ہوں گے ہماری بہنیں بیٹیاں اپنے گھر میں ہی اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہوں گی۔

انہوں نے یہ بات میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں 2سو طلباء و طالبات کیلئے 6کروڑ کے سکالر شپ کی منظوری حاصل کر لی ہے امین اسلم نے کہا کہ آئندہ آنے والے سالوں میں بھی یہ سہولت جاری رہے گی جو کہ احساس پروگرام کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

زرعی بارانی یونیورسٹی کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اٹک میں اس کا کیمپس بنایا جبکہ اس میں زیر تعلیم طلباء کی حاصل کردہ ڈگریوں کی منظوری نہ تھی اور انہیں دو چار کمروں میں تعلیم دی جا رہی ہے۔

اکڈامک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ زیر تعمیر یونیورسٹی پر کام کو دوبارہ جلد شروع کیا جائے تا کہ وہ ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر مکمل ہو جائے اور اس کیلئے حکومت پنجاب سے فنڈز حاصل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں طلباء تعلیم حاصل کر یں گے اور ان کی ڈگریاں ایچ ای سی منظور شدہ ہوں گی تا کہ طلباء فراڈ سے بچ سکیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں