اٹک،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی، ڈرائیور جاں بحق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) اٹک گڑیالہ ٹاؤن کے قریب خطرناک حادثہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڑیالہ ٹاون کے قریب غازی بروتھا کالونی کا رہائشی بیس سالہ نوجوان فرحت اللہ جو کار پر جارہا تھا اس کی گاڑی تیز رفتاری سے بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی جس سے کار ڈرائیور فرحت اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جس کے باعث کار بے قابو ہو دیوار سے جا ٹکرائی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں