اٹک۔ کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 25 سالہ مزدور دب گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:41

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ) مٹی کے تودے تلے دب کر مزدور جاں بحق، کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 25 سالہ منیر احمد دب گیاتفصیلات کے مطابق حاجی شاہ کے قریب ریت کے سپلائی پلانٹ پر کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 25 سالہ منیر احمد دب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کے اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے آدھے گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد مزدور کو نکال لیا گیاتاہم وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا․ مزید کارروائی کے لئے لاش کو سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں