فتح جنگ ۔کھیلوں کے مقابلہ جات کے انعقاد سے بچوں کی ذہنی نشوونما میں مدد ملتی ہے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اٹک

پیر 21 اکتوبر 2019 23:30

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) کھیلوں کے مقابلہ جات کے انعقاد سے بچوں کی جسمانی نشوو نماکے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما میں بھی مدد ملتی ہے، محکمہ سپورٹس اٹک تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اٹک عبدالوحید بابر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1فتح جنگ میں انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں کا شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی راہنماء سردار ممتاز حسین ماجھیا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس کی جانب سے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں مقابلہ جات میں اٹک کے ونر سکولوں نے حصہ لیا ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کی سربراہی جس میں سردار امتیاز احمد خان،ملک محمد مسکین،ملک منہاج الدین ،محمد علی ،مظہر علی ،ثاقب علی ،اور وقار طاہر شامل تھے دو روزہ چمپئین شپ میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ضلعی سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر اور سردار ممتاز حسین ماجھیا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں