فتح جنگ اور گردونواح میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ بھرپور جوش جذبے اور عقید ت و احترام سے منایا گیا

پیر 11 نومبر 2019 21:10

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) ملک بھر کی طرح فتح جنگ اور گردونواح میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور جوش جذبے اور عقید ت و احترام سے منایا گیا شہر میں دو بڑے جلوس نکالے گئے مجموعی طور پر 130سے زائد میلاد پارٹیاں جلوسوں شریک تھیں جلوسوں کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا اور رات تین بجے اختتام پذیر ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کا جلوس سجادہ نشین اجمیر شریف آل حبیب علی خان کی دعا افتتاحی دعا سے صدر احمد نواز خان راماں،علامہ بلال حید ر حسان ،عارف مسعود،سابق چیئرمین ملک عابد دائود، ملک بلال عباس،ملک سفیر ،ڈاکٹر غلام یاسین کی قیادت میں میلاد چوک سے شروع ہو اجلوس میں شہر اور دیہات کی 80میلاد پارٹیاں شریک تھیں جلوس مین بازار تھانہ روڈ مرکزی چوک کھوڑ روڈ صرافہ بازار سے تحصیل روڈ سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد پہنچا راستے میں درجنوں سٹیجوںپر نعت خوان پارٹیوں نے رسالت ماآب ﷺ کے حضور عقید ت کے پھول نچھاور کئے درجنوں سٹیج بنائے گئے جہاں نعت خوان پارٹیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے سب سے بڑا سٹیج حسرت برادران کی جانب سے لگایا گیا جہاں سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدرخان،ایم پی اے افتخار احمد مٹھو خان،سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے حاضری دی جلوس کا اختتام رات تین بجے علامہ بلال حیدر حسان کی اجتماعی دعا سے ہوا مرکزی میلاد کمیٹی غربی کے جلوس کا آغاز اٹک روڈ ایوب خان مارکیٹ سے ہوا جلوس کی قیادت سرپرست اعلیٰ پیر سید قاسم شاہ ہمدانی ،ایم پی اے سردار افتخار مٹھو خان،علامہ امجد قادری،پروفیسر اشتیاق ندیم،علامہ عامر عباس،قاری عبدالولی ،صدر سردار مظہر علی خان،حاجی مختیار احمد ننھا خان،عابد عزیز ایڈووکیٹ ،سابق چیئرمین ملک عابد دائود ،ملک سفیر اور دیگر عمائدین نے کی جلوس در بار پیر احمد شاہ سیالوی ،چاندنی چوک ،محلہ مدنی مسجد ،چشتی آباد کوہاٹ روڈ سے ہوتا ہوا رات گئے محلہ مسجد المرتضیٰ پہنچا جہاں جلوس کے انتظامات کے حوالے سے بہتر ین خدمات سرانجامدینے والے حضرات اور نعت خوان پارٹیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اختتامی دعا پیر زاہد بادشاہ سرکار حسن ابدال اورپیر سید قاسم شاہ سیالوی کی اجتماعی دعا سے ہوا قرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ بھی دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ میونسپل کمیٹی نے جلوس کے راستوں کی صفائی اور لائٹنگ بھی مناسب انتظام کر رکھا تھا میلاد کمیٹی کے عہدیداروں نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کا جلوس کے لئے کئے گئے انتظامات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں