عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی تشکیل دیدی گئی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ

پیر 11 نومبر 2019 21:22

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس نے کہا ہے حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی تشکیل نو کر کے فعال کر دیا گیا ہے قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے وہ سوموار کو یہاں اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں چیف آفیسر خان بادشاہ ،محکمہ مال ،محکمہ زراعت کے افسران ،پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں مہر غلام عباس نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدگی سے کوشش کر رہی ہے اس حوالے سے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انھوں نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس میں اضافہ کر دیا گیا ریونیو افسران کے علاوہ ایم سی کے افسران بھی پرائس مجسٹریٹ کے فرائض سرانجام دینگے صارفین کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ خود بھی چیک پڑتال کرینگے اچانک نرخ چیک کئے جائیںگے انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں گوشت کی با آسانی اور مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ سبزی فروٹ اور کریانہ کی اشیاء کی مناسب اور مقررہ نرخوں پر عوا م کو فراہمی یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیںگے انھوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں تاجر حضرات انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکومت احکامات کی پابندی کرتے ہوئے زائد نرخوں کی وصولی سے اجتناب کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں