حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

بدھ 13 نومبر 2019 17:43

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اپنے ایک خصوصی بیان میںکہا ہے کہ موجودہ حکومت سبز یوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پر ائس کنٹرول مجسٹر یٹس روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں مانیٹر کر رہے ہیں اور اس ضمن میں رپورٹس متعلقہ حکام کو ارسال کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو استحکام میں لانے کے لیے انتہائی سنجیدہ اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔وزیرا عظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور تمام سر کاری مشینری روزانہ کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ڈی سی اٹک نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت بہت جلد تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں ہوں گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں