اٹک ،مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ماڈل سستا بازار قائم

جمعرات 14 نومبر 2019 21:28

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کا احسن اقدام، مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ماڈل سستا بازار قائم کر دیا گیا․ ریلیف ملنے پر عوام کا اظہارِ مسرت․ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کمیٹی چوک کے نزدیک ماڈل سستا بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں سبزی ، پھل، چکن، مچھلی اور کریانہ کی اشیاء بازار سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی جانب سے حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر قائم کیے گئے اس بازار کا مقصد عوام کی مشکلات میں کمی لانا ہے اور عوام کو اشیائے خورد نوش اور روز مرہ اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانا ہی․ عوامی حلقوں کی جانب سے بازار کے قیام پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ بہترین مینیجمنٹ سے اس بازار میں قیمتوں پر خصوصی کنٹرول رکھا جائے گا اور عوام کو میعاری اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں