فتح جنگ، محافل میلاد کے انعقاد سے نوجوان نسل میں دین کا لگائو پیدا ہو تا ہے، بیگم سردار سلیم حیدر

جمعہ 15 نومبر 2019 17:50

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) آقا کریم ﷺ کی محبت ہمارا ایمان ہے، محافل میلاد کا انعقاد طلبہ و طالبات کے دلوں میں عشق رسول ﷺ کے فروغ اور دین سے محبت کا ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہار بیگم سردار سلیم حید ر خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھوک فتح میں پرنسپل رفیعہ آصف حیات کی نگرانی میں ہونے والی محفل میلاد مصطفی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت بیگم راجہ امجد ڈی ای او سیکنڈری اٹک تھیں۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے بیگم سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آقا کریم ﷺ کی آمد سے اس دنیا میں چھائے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا، سرکار دوعالم ﷺ کے صدقے زندہ در گور ہونے والی بچیوں کو معاشرے میں عزت و احترام اور مقام ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی محافل کے انعقاد سے نوجوان نسل میں دین کا لگائو پیدا ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں