اٹک ،پیپلز کالونی مسجد اقصٰی کے قریب گھر میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 18 نومبر 2019 20:14

اٹک۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پیپلز کالونی مسجد اقصٰی کے قریب گھر میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی مسجد اقصی کے قریب گھر میںآگ لگ گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گھر میں کافی دنوں سے کوئی موجود نہ تھا۔

(جاری ہے)

اہل محلہ نے گھر سے دہواں نکلتے دیکھ کر ریسکیو ۱۱۲۲ کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم فورا موقع پر پہنچ گئی اور تالے کاٹ کر آگ تک رسائی حاصل کی۔ بروقت رسپانس کی وجہ سے آگ پر ابتدائی حالت میں ہی قابو پالیا گیا۔ اہل محلہ کے مطابق گھر پروفیسر وارث خان کی ملکیت ہے۔ آگ ممکنہ طور پر گھر کی کھڑکی توڑ کر کسی نے لگائی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد گھر لاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں