محکمہ لیبر اٹک کا اجلاس

منگل 19 نومبر 2019 18:58

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) محکمہ لیبر کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ضیغم نواز چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں محکمے سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ محکمہ لیبر ضلع بھر میں جبری مشقت کے خاتمے کے لیے کر دار ادا کر رہا ہے اور اس ضمن میں بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ کم عمر بچوں سے مشقت لینے کی بھی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔اے ڈی سی ایف اینڈ پی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں لیبر لازکو موثر طور پر نافذ کیا جائے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں