ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:11

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میںمنعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،پرائس مجسٹر یٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔اس موقع پر شرکاء کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اے ڈی سی ایف اینڈ پی نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کو شاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے اور ان کو عوام کی پہنچ میں لانے کے لیے بھر پور کو شش کی جارہی ہے ۔اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور گر انفروشوں کے گر د گھیر ا تنگ کر دیں اور ان کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لائی جائے تاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں