اٹک، غیر حتمی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں کر دی گئیں

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:20

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ضلعی الیکشن کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق غیر حتمی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔ جوابی ایس ایم ایس سے انہیں ڈسپلے سنٹر کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔ ووٹرز ڈسپلے سنٹر تشریف لے جا کر اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔ووٹرز لسٹ میں اندراج کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری 2020 مقرر کی گئی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں