حکومت ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

بدھ 22 جنوری 2020 18:08

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو پنڈ گھیب کے دورے کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ گھیب حیدر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کو ارٹرہسپتال کو مجموعی طور پر اپ گر یڈ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اس کے علاوہ ہسپتال کو ایمبولینس اور دیگر طبی مشینری بھی جلد فراہم کر دی جائے گی۔انہوں نے اپنے دورے کے دوران ایم سی آفس میں عوامی مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں