فتح جنگ ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

Y قتل درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، عینی شاہدین

بدھ 22 جنوری 2020 23:17

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) فتح جنگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ نئی آبادی نزد ہاشمی دو اخانہ کے قریب فائرنگ سے محمد الطاف ولد خداداد موقع پر جاں بحق اور صفراج ولد فرید شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی صفراج کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج سب انسپکٹر سکندر اعظم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ عینی شاہدین کا کہناہیکہ قتل درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں