اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں06ملزمان گرفتار

جمعرات 23 جنوری 2020 18:06

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں06ملزمان گرفتار ۔منشیات فروش سے 300گرام چرس برآمد کی ،پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 65عدد پتنگ معہ 13عدد ڈوریں برآمد ، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لے لی گئی․ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش دلاور خان ولد منور خان ساکن شیں باغ تحصیل و ضلع اٹک سے 300 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 18/20 بجرم 341/337Hii/34 ت پ تھانہ صدر اٹک میں مسمی بلال احمد ولد محمداسلم ساکن محلہ نواب آبادمرزا تحصیل و ضلع اٹک سے 30بور پسٹل معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدرحسن ابدال کی ٹیم نے پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد بلال ولد محبوب الہی ساکن بھوئی گاڑ تحصیل حسن ابدال سے 35 عدد پتنگیں ،7 عدد ڈوریںبرآمد کیں اور شبیر احمد ولد محمد رفیق ساکن سلطاب پور تحصیل حسن ابدال سے 30 عدد پتنگیں ،6 عدد ڈوریں برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 15/20بجرم 337Hii/365/506ii ت پ تھانہ پنڈیگھیب میں ملزم محمد نواز ولد سید امیر ساکن ڈھوک جر گر ملہواولی تحصیل پنڈیگھیب سے 30 بور پسٹل معہ روند اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 73 مورخہ 30 مئی 2018 بجرم 302/201/34 ت پ اور مقدمہ نمبر 121 مورخہ 26ستمبر 2018 بجرم 302 ت پ میں مجرم اشتہاری محمد اقبال ولد محمد اشرف سکنہ پنڈ سلطانی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں