ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر25 جنوری کو کھلی کچہری منعقد کر یں گے

جمعرات 23 جنوری 2020 18:06

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر25 جنوری بروز ہفتہ،صبح 10 بجے میونسپل کمیٹی ہال حسن ابدال میں کھلی کچہری منعقد کر یں گے، جس میں عوامی مسائل سنیں جائیں گے اور موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں تمام سرکاری محکموں کے افسران شر کت کر یں گے۔ جس کے بعد ڈی سی اٹک میونسپل کمیٹی حسن ابدال میں صحافیوں سے ملاقات کر یں گے۔ الیکٹر ونک ،پر نٹ اور سوشل میڈیا کے معزز ارکان کو شر کت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں