اٹک، ڈپٹی کمشنر کا اٹک قلعہ کا دورہ، خستہ حال حصوں کی مرمت بارے احکامات جاری

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:04

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اٹک قلعہ کا دورہ کیا،دورے کے دوران مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور خستہ حال حصوں کی مرمت کے سلسلے میں احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اٹک قلعہ کے مخدوش حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں ان کی اصل حالت میں تعمیرِ نو کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک نے قلعہ کے باہر کی چار دیواری کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے دریائے سندھ کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں