اٹک، ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت زراعت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

پیر 27 جنوری 2020 20:38

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) زراعت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔محکمہ زراعت کے افسران نے ڈی سی اٹک کو ضلع بھر میں جاری زرعی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجا ب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں زرعی طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے اور ضمن میں مناسب اقدامات کیے جارہے ۔زرعی شعبے کو زیادہ سے زیادہ تر قی دی جارہی ہے جس کے ذریعے عوام خوشحال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی کسانوں اور زمینداروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کر نے کے لیے بھر پور اقدامات کر ے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں