حکومت پنجاب عوامی فلاح وبہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

منگل 28 جنوری 2020 19:25

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی جنڈ میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقعپر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر اور تمام محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجو دتھے۔

ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے ہر ممکن کاوشیں کی جارہی ہیںاور اس ضمن میں تمام سر کاری افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔کلین اینڈ گر ین مہم کا آغاز یکم جنوری سے کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ضلع بھر کو صاف کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

10 فروری سے شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع بھر سے تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے اور یہ آپر یشن اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر نے تک بلا امتیاز جاری رہے گا۔ریونیو سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر یں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔اس کے علاوہ دیگر محکموں کی کار کر دگی کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیزپر حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کھلی کچہریاں باقاعدگی سے ضلع بھر میں منعقد کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل بغور سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں