وفاقی وزیر ملک امین اسلم سے 2030 ڈبلیو آر جی ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

منگل 28 جنوری 2020 19:53

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے 2030 ڈبلیو آر جی ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات۔ باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2030 ورلڈ بینک(ڈبلیو آر جی 2030 ) کے وفد نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کی․ ملک امین اسلم نے انھیں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پانچ نکاتی ایجنڈے کے بارے میں بتایا جس میں 10 بلین ٹری سونامی، الیکٹرک وہیکل پالیسی، پلاسٹک بیگ پر پابندی، پاکستان ریچارج پروگرام اور کلین گرین انڈیکس پاکستان شامل ہیں۔

2030 ڈبلیو آر جی ورلڈ بینک کے وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی مثبت ردعمل کی تعریف کی اور تعاون پر موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں