فتح جنگ ڈھوک مسکین آباد سلنڈر کی بھرائی کے دوران آتشزدگی

منگل 28 جنوری 2020 19:53

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) فتح جنگ ڈھوک مسکین آباد سلنڈر کی بھرائی کے دوران آتشزدگی۔ آگ پرائیویٹ دکان میں سلنڈر ری فل کرتے ہوئے گیس لیکیج کے باعث لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھوک مسکین آباد فتح جنگ میں سلنڈر ری فل کرتے ہوئے گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی․ آگ کی شدت سے دکان کی کچی چھت گر گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی جس نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ دکان میں 6 بڑے اور متعدد چھوٹے سلنڈر موجود تھے۔آگ بجھانے کے لیے پانی، فوم، اور اکسیویٹر کا استعمال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں