اٹک شہر اور گردو نواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا

منگل 28 جنوری 2020 19:53

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) اٹک شہر اور گردو نواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا․ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہی․ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا․ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور گرد و نواح میں گذشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہی․ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا․ ربیع کی فصلوں خصوصاً گندم کی فصل پر اس بارش سے انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گی․ اور اس سال اٹک سے گندم کی شاندار فصل پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہی․ بارش کے باعث شہر میں معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں نے زیادہ تر وقت گھروں میں گزارنے کو ترجیح دی ہی․ بازار میں خریداری کرنے والوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور خریدار صرف انتہائی ضروری اشیاء کی خریداری میں مصروف دکھائی دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں