اٹک،کلین اینڈ گرین پروگرام پر عمل درآمد، تجاوزات کیخلاف آپریشن

پیر 17 فروری 2020 20:45

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) کلین اینڈ گرین پروگرام پر عمل درآمد کی سمت ایک اوراحسن قدم․ اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ کے خصوصی احکامات اور میونسپل آفیسر ریگولیشن سردار اسد خان کی خصوصی ہدایات پر تجاوزات انسپکٹر عابد شہزاد، بلدیہ اہلکاران عبدالوحید اورعمران شاہ و دیگر نے پاشا پٹرولیم کے عقب میں واقع پرائیویٹ کار اڈاختم کر کے ریڑھی بانوں کو جگہ مہیا کر دی گئی․ کار اڈا مرزا سنجوال سوزوکی سٹینڈ کی اوپر والی منزل میں منتقل کر دیا گیا․ ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آنے والے سول بازارکے قریب غریب ر یڑھی بان اور پرائیویٹ کار ڈرائیورمتبادل جگہ مہیا کیے جانے پر خوشی سے نہال، پرائیویٹ کار مالکان و ڈرائیوران ایسوسی ایشن کے نمائندے شاہد خان و دیگرکی جانب سے متبادل اور بہتر جگہ مہیاکرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو زبردست خراجِ تحسین․ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ کے احکامات پر بلدیہ کی جانب سے سنجوال مرزا سوزوکی سٹینڈ کو نچلی منزل پر منتقل کر کے اوپر والی منزل پر پرائیویٹ کار اڈا قائم کر دیا گیا ہے اور پاشا پٹرولیم کے عقب میں جگہ غریب ریڑھی بانوں کو مختص کر دی گئی ہی․ اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول بازار، صدیقی روڈ ، برق روڈاور ملحقہ علاقے کے ریڑھی بان ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آتے تھے جن کی وجہ سے ٹریفک اور صفائی کے مسائل پیدا ہو رہے تھی․ لیکن کسی غریب محنت کش سے رزقِ حلال کمانے کاحق بھی نہیں چھینا جا سکتا تھا اس لیے ضلعی حکومت نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت غریب ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ فراہم کر دی ہے جو سبزی منڈی سے بھی نزدیک واقع ہی․ بلدیہ اہلکاران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر بھر سے ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ پر منتقل کر کے ٹریفک اور صفائی کے مسائل پر قابو پایا جائی․انہوں نے کہا کہ حکومت ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے لیکن غریبوں کو بے روزگار کرنے کے بجائے انہیں متبادل جگہ فراہم کرنا بھی ضروری ہی․ اس لیے باقاعدہ حکمتِ عملی مرتب کی گئی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی اٹک کو کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں پہلے نمبر پر لایا جائے گا․ اس سے قبل بھی سستا ماڈل بازار بنا کر چھوٹے دکانداروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں․ جس سے نہ صرف یہ کہ دکانداروں کو روزگار ملابلکہ عوام کو بھی سستا ماڈل بازار کی صورت میں مہنگائی سے ریلیف مہیا کیا گیا․ جہاں انہیںمعیاری اشیائے خوردو نوش سستے داموں دستیاب ہیں

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں