ڈی سی آفس اٹک میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد

پیر 17 فروری 2020 20:45

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈی سی آفس اٹک میںملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرا ٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی ۔ اجلاس میں لائیو سٹاک،پنجاب فوڈ اتھارٹی ،زراعت اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعلی عنان قمر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپر یشن جاری ہے اور اس میں تمام متعلقہ محکمے اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔

ڈی سی اٹک نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کی رپورٹس ہفتہ وار بنیادوں پر اور اس کے ساتھ معائنہ ٹیموں کا شیڈول بھی روازنہ کی بنیاد پرڈی سی آفس ارسال کیے جائیں ۔ انہوں نے اس ضمن میں ہفتہ واراجلا س کر نے اور محکموں کی کار کر دگی جانچنے کا بھی اعادہ کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں