سگے کم سن بچوں ، اپنی سابقہ بیوی اور اس کی سوتن کو بہیمانہ طریقہ سے موت کے گھاٹ اتارنے کا مقدمہ

جج ماڈل کریمنل کورٹ اٹک ، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے درندہ صفت ہنوک مسیح کو جرم ثابت ہونے پر 5 مرتبہ سزائے موت ، 10 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

جمعہ 21 فروری 2020 23:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) جج ماڈل کریمنل کورٹ اٹک ، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 3 سگے کم سن بچوں ، اپنی سابقہ بیوی اور اس کی سوتن کو بہیمانہ طریقہ سے موت کے گھاٹ اتارنے والے درندہ صفت ہنوک مسیح کو جرم ثابت ہونے پر 5 مرتبہ سزائے موت ، 10 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ جتیال کے رہائشی محمد وسیم ولد محمد سلیم نے مورخہ 14جون 2018کو پولیس چوکی ہٹیاں تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ کامرہ میں ریحان بیوٹی پالر چلاتا ہے اس نے دو شادیاں کر رکھی ہیں پہلی بیوی نائلہ وسیم جوکہ کراچی کی ہے سے اس سے چار بیٹے محمد حسن عمر آٹھ سال،محمد کاشان عمر چھ سال،محمد عثمان عمر چار سال اور محمد ریحان عمر دو سال اور ایک بیٹی حورین عمر ایک سال پیدا ہوئے اس نے علشبہ سکنہ لاہورسے اٹک کچہری میں کورٹ میرج کی آج دن ساڑھے تین بجے دن کو جاؤ اپنے گھر آیا تو میری دونوں بیویاں ناہلہ وسیم،علشبہ وسیم اور تین بیٹوں محمد حسن، محمد کا شان،محمد عثمان کی گلہ کٹی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھی اس اطلاع پر انچارج ایچ آئی یو سرکل حضرو سب انسپکٹر عظمت حیات و دیگر پولیس افسران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے پولیس نے دن رات کاوشوں کے بعد تین کم سن بچوں سمیت پانچ افراد کے قاتل ہنوک مسیح ولد بوٹا مسیح سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا انچارج ایچ آئی یو نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزم ہنوک مسیح نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے محمد وسیم کے 3بچوں اور دونوں بیویوں کو اس لیے قتل کیا کہ قتل ہونے والوں میں علشبہ اس کی بیوی تھی جس نے اسے چھوڑ کر وسیم سے شادی رچائی تھی جس کا اس کو سخت رنج تھا اور اسی وجہ سے غصے میں آ کر اس نے محمد وسیم کا گھر تباہ کرنے کا پلان بنایا اور موقع ملتے ہی اس کی دونوں بیویوں اور تین بچوں کو تیز دھار آلہ سے گلے کاٹ کرقتل کیا اور فرار ہو گیا تھا جس پر ملزم کے خلاف حضرو پولیس نے مقدمہ نمبر 208 زیر دفعات 302، 311،109 ت پ مورخہ 14جون 2018کو درج کیا تھا

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں