ڈی پی او اٹک کی زیر نگرانی ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پی کی میٹنگ

قبضہ مافیا ، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرموں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے جو پولیس افسر کیٹگری A کے اشتہاری مجرم گرفتار کرے گا اسے ایک ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا، ڈی پی او

جمعہ 21 فروری 2020 23:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) ڈی پی او اٹک کی زیر نگرانی ان کے دفتر میں ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پی کی میٹنگ ہوئی جس میں ڈی پی او نے انہیں اپنے اپنے سرکل میں کرائم فائٹنگ اور جدید پروجیکٹس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرموں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے جو پولیس افسر کیٹگری A کے اشتہاری مجرم گرفتار کرے گا اسے ایک ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا دھاتی ڈور اور پتنگ فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں پولیس دیانتداری سے فرائض انجام دے انہوں نے مختلف شعبوں میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ضلع میں امن و امان زیر تفتیش مقدمات اور گرفتار اشتہاری مجرمان سمیت دیگر امور زیر بحث آئے زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان ، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا جس میں اے کیٹگری کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے والے پولیس آفیسر کو 10 ہزار روپے نقد انعام معہ تعریفی سرٹیفیکٹ جبکہ بی کیٹگری کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے پر ایک ہزار روپے انعام معہ تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا جائے گا دھاتی ڈور اورپتنگوں کی تیاری ، استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے پولیس افسران نیک نیتی اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے عوام کی بروقت داد رسی کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں