اٹک ،لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتار

پیر 24 فروری 2020 23:01

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتار،4روز قبل اٹک شہر میں ایک نوجوان مبین رحیم کولین دین کے تنازعہ پر اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا گیاتھا،ڈی پی او نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ماہر پولیس افسران پر مشتمل پولیس کی خصوصی تیم تشکیل دے کر اسے جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک رسائی دے کر ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا،ڈی پی او دن میں 3مرتبہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے فالو اپ اقدامات لیتے رہے،جس کی وجہ سے پولیس نی24گھنٹوں میں قتل کی سنگین واردات کو ٹریس کر کے وقوعہ کے ملزمان جاوید احمد اور حامد محمود کو گرفتار کر لیا،ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو ہدائت کی کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزمان کو چالان کیا جائے،ادھر مقتول مبین رحیم کے ورثاء نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد ہمدانی سے ملاقات کی،ڈی پی او نے مقتول مبین رحیم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ورثاء کو یقین دلایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی،مقتول کے ورثاء نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس نی24گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اس کی کمانڈ ایک پروفیشنل پولیس آفیسر کے پاس ہے جو قانون کے مطابوق عوام کو انصاف دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور عوامی خدمت کے جذبہ سے بھی سرشار ہے،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس نے قتل کے ملزمان گرفتار کر کے فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں قانون شکنوں کی گرفتاری اور انہین قانون کے شکنجے میں کسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں