اٹک ،گلیوں اور نالیوں کی تعمیر و پختگی کا کام شروع

پیر 24 فروری 2020 23:01

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی ورکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 1 سید یاور عباس بخاری کے خصوصی تعاون اور فنڈز کی فراہمی پر دورداد گاوں میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر و پختگی کا کام شروع کردیا گیا راستہ شہیداں والا قبرستان 22 لاکھ کی خطیر رقم سے از سر نو پختہ کیا گیا ہے جبکہ گلی حمید خان سے گھر خلیل احمد تک مسجد کے نا لے کی تعمیر و مرمت پختگی اور گلی کی تعمیر و پختگی پر کام جاری ہے اس سارے کام کی تکمیل نگرانی اور دیکھ بھال کے لئے سید یاور بخاری کی مشاورت سے سابق کونسلر طاہر محمود، ماسٹر نصیر احمد خان، مشتاق احمد خان نیازی، حاجی اکرم خان، محمد بنارس ولد علی اکثر مرحوم، محمد اشرف ولد فضل خان مرحوم اور بندہ ناچیز حافظ عبدالحمید پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے اہلیان دورداد اور مذکورہ کمیٹی کے ارکان نے چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی یاور عباس بخاری کا فنڈز مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں