فتح جنگ اور گردونواح میں طوفانی بارش ،کچے مکانات اور دیواریں گر گئیں، ایک خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی

جمعہ 6 مارچ 2020 19:47

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) فتح جنگ اور گردونواح میں طوفانی بارش،دیہی علاقوں میں متعدد کچے مکانات اور دیواریں گر گئیں ،فصلوں کو نقصان،مکان گرنے سے ایک خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے کاروبار زندگی مکمل طور پر ٹھپ ،بازان اور مارکیٹیں سنسان ،آمد ورفت میں شدید مشکلات ،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح فتح جنگ اور گردونواح کے علاقوں میں آج تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا طوفانی بارش سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متعدد مکان اور دیواریں گر نے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تھانہ فتح جنگ کے گائوں سبجا ل میں مکان گرنے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں 52سالہ ریاض بی بی زوجہ الہ داد جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی دو بچوں سمیت چار پانچ افراد زخمی ہو گئے ایک خاتون بانو بی بی زوجہ الہ بخش شدید زخمی ہے جبکہ دو بچے اور در مرد وں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا شدید بارش سے گندم چنے سرسو ں اور دیگر فصلات کو نقصان پہنچا ہے خصوصا گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے مسلسل بارشوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بالخصوص دیہی علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت اور جانوروں کی خوراک کیلئے کے انتظام کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں شہر میں بازار اور مارکیٹیں سنسان پڑی ہیں کاروبار زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے لوگ خیر کی بارش کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں