فتح جنگ، تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، 2 افراد شدید زخمی

ہفتہ 25 اپریل 2020 23:30

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2020ء) فتح جنگ کوھاٹ روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔حادثہ کھنڈہ سٹاپ کے قریب پیش آیا تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسلام آباد کے رہائشی 32 سالہ ہارون کو سر پر گہری چوٹ آئی جبکہ 27 سالہ آکاش کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں