ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ

جمعہ 29 مئی 2020 21:57

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ کا اچانک دورہ کیا․بغیر اطلاع چھٹی کرنے والے اور لیٹ پہنچنے والے عملے کے خلاف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو کاروائی کی ہدایت․ تفصیلات کے مطابق ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ کا اچانک دورہ کیاعملے کے 6ارکان بغیر کسی اطلاع کے چھٹی پر پائے گئے جبکہ 2 ڈاکٹرز ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچی․ ڈاکٹر سہیل اعجاز مے ایم ایس کو ہدایات جاری کیں کہ عملے کا کوئی بھی رکن اگر بغیر اطلاع چھٹی کرے یا تاخیر سے اپنی ڈیوٹی پر پہنچے اس کے الاؤنسز سے کٹوتی کی جائی․ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال کے عملے کی ڈیوٹی پر بروقت حاضری کو یقینی بنائیں․ اور این ایم ایس سٹاف سے مکمل استفادہ حاصل کیا جائی․ ڈریس کوڈ اور شناختی بیج کو بھی یقینی بنایا جائی․ ڈاکٹر سہیل اعجاز نے ایم ایس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہسپتال میں نظم و ضبط کی مکمل پابندی کروائیں اور ڈاکٹروں کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ خدمات انجام دینے کا پابند بنائیں تا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر آنے والے مریضوں کو یہیں طبی امداد فراہم کی جائے اور انہیں کسی دوسرے ہسپتال ریفر کرنے کی ضرورت نہ پڑی․ انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ بنک کے وسائل بڑھائے جائیں اور لوگوں کو انتقالِ خون کے لیے خون مہیا کرنے کی ترغیب دی جائی․ ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ کی حالت بہتر ہے لیکن اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہی․ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈکے دورے کے دوران ہسپتال کے عملے کی حاضری مکمل تھی لیکن دو ایمبولنس خراب حالت میں تھیں جن کے بارے میں ایم ایس نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا․ ڈاکٹر سہیل اعجاز نے ایم ایس کو ہدایات دیں کہ وہ ایک ہفتے کے دوران ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایمبولنس کی حالت درست کروائیں․ انہوں نے ایم این سی ایچ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی میٹنگ کی․ اور این ایم ایس سٹاف کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی․ ڈاکٹر سہیل اعجاز نے کہا کہ مینیجمنٹ سٹاف کو چاہیے کہ وہ ایسا لائحہ ء عمل تیار کریں جس سے انفرادی کار کردگی کو جانچا جا سکے تاکہ بچے کے پیدائشی عمل کو بہتر بنایا جا سکی․ ڈاکتر سہیل اعجاز نے دانش سکول جنڈ میں واقع قرنطینہ مرکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں