ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 25 جون 2020 16:44

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہیلتھ، ایجوکشن کے افسران، ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیںکہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے۔

(جاری ہے)

تمام انٹمولجسٹ کی کارکردگی کا جائزہ بھی آئندہ اجلاسو ںمیں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچائو کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں