انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس اٹک میں اہم اجلاس

جمعرات 25 جون 2020 17:33

اٹک ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہیلتھ، ایجوکشن کے افسران، ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیںکہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہئیے کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلیے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کریں۔ تمام انٹمولجسٹ کی کارکردگی کا جائزہ بھی آئندہ اجلاسو ںمیں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں